|

وقتِ اشاعت :   November 11 – 2017

پسنی:  ساحلی شہر پسنی میں بحران آب شدت اختیار کرگئی۔شہر میں کربلا کا منظر۔علاقے میں پانی کی شدید قلت سے غریب عوام ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے کئی روز بعد پانی سپلائی کیا جاتا ہے اور پانی کی عدم فراہمی سے علاقے کے لوگ ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ پانی کے اہم ایشو پر منتخب عوامی نمائندوں کی خاموشی سے علاقے کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔

حالانکہ علاقے میں اس وقت واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی سپلائی کیا جارہا ہے جبکہ پسنی کے زیادہ تر علاقوں میں دو ہفتوں بعد ایک ٹینکر پانی فراہم کیا جاتا ہے جو کہ ناکافی ہے۔ اس سلسلے میں عوام کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہمیں روزانہ بیسز پر پانی فراہم کیا جائے۔