|

وقتِ اشاعت :   November 11 – 2017

نوکنڈی: نیشنل پارٹی ضلع چاغی کے سیکرٹری مولا بخش عالیزئی اور تحصیل جنرل سیکرٹری حسن رند بلوچ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ نوکنڈی شہر کو آبنوشی اسکیم بوٹگ سے سپلائی ہونے والا پانی لوگوں کے لیے موت کا سبب بن رہی ہے ۔

جسکا خدشہ چند سال پہلے بھی ھم نے میڈیا کے زریعے کی تھی جس پر محکمہ پی ایچ ای نے جواب دیا تھا کہ اس پانی سے کوئی نقصان نہیں مگر گزشتہ دن ملکی میڈیا کے زریعے ایک رپورٹ نوکنڈی اور مچھ کے پانی کے حوائے سے شائع کی گئی تھی جس میں آبی وسائل کے تحقیقاتی کونسل (پی سی آر ڈبلیو آر)نے سینٹ کے قائمہ کمیٹی میں نوکنڈی میں زہریلا پانی کے نقصانات کی رپورٹ پیش کی تھی کہ اس سے نوکنڈی کے عوام کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہے ۔

انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ محکمہ پی ایچ ای کی اس غفلت اور لاپروائی پر فوری تحقیقات کرکے کمیشن خور افیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیں اور ساتھ ہی ساتھ گھٹ واٹر سپلائی اسکیم کو بلا تاخیر مکمل کرکے بوٹگ واٹر سپلائی اسکیم سے پانی کی سپلائی پہ پابندی عائد کی جائیں تاکہ لوگوں کو مذید تباہی سے بچایا جائیں۔