|

وقتِ اشاعت :   November 13 – 2017

کوئٹہ: ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس کے عملے نے صدر ڈویژن میں 400 گھروں میں سرچ آپریشن کر کے2مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور4 کلو چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور دیگر مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ شب ایس پی صدر ڈویژن ، ایس ڈی پی او سمیت ایس ایچ او اور دیگر عملے نے صدر ڈویژن کے علاقے تقریباً400 گھروں کی سرچنگ کی اس دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی ، ایمونیشن اور4 کلو گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ۔

پولیس کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصے سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی کارروائیاں کی جا رہی ہے جس میں درجنوں مختلف مقدما ت مطلوب، اشتہاری، ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور یہ کا رروائیاں تواتر کیساتھ جاری رہے اور رہے گی۔