|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2017

کو ئٹہ : بلوچستان انٹر یونیورسٹی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب آج کوئٹہ بولان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوئی. بلوچستان کے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرزمہمان خصوصی تھے، جبکہ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ندیم زکی منج مہمان خاص تھے۔ 

افتتاحی میچ یونیورسٹی آف بلوچستان اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، انجنیئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے درمیان کھیلا گیا تھا. قبل ازیں، دونوں ٹیموں کو وائس چانسلرز اور جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ندیم ذکی منج سے متعارف کروایا گیا۔ الحمد یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر شکیل احمد روشن نے شاٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلرز نے پاکستان آرمی کی جانب سے ایونٹ کے انعقاد کی تعریف کی اور بولان کرکٹ اسٹیڈیم کو نئے سرے سے تعمیر کرنے اور گراؤنڈ کو بحال کرنے کو سراہا . انہوں نے اس بات کا اعتراف کیاکہ ایسے ایونٹس کے انعقاد سے بلوچستان کے نوجوانوں کے درمیان کھیلوں کی روح، مسابقت اور شخصیت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ٹورنامنٹ آئی سی سی کے قوانین کے تحت لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور مجموعی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لیں گی. اس موقع پردونوں ٹیموں کے سپورٹرز اور سینئر سول و فوجی حکام دونوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔