|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2017

حب : آل ڈمپر ٹرک اونرایسو سی ایشن کا ڈی جی مائنز اور رائلٹی ٹھیکیدار کی مبینہ بھتہ خوری اور اضافی ٹیکس لینے کے خلاف سر اپاء احتجاج بن گئے مظاہرین نے ہاتھوں بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے اور شدید نعرے بازی کی مظاہر ین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔

محکمہ معد نیات کے راشی افسران کے خلاف کارروائی کرے بصورت دیگر احتجاحاً اپنی گاڑیاں بند کردیں گے گزشتہ روز لیڈا ریسٹ ہاوس میں آڈو ٹیورم کے سامنے آل پاکستان ڈمپر ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا ڈی جی مائنز بلوچستان اور رائلٹی ٹھیکیدار کے رویے اور اضافی ٹیکس لینے کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرہ۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ۔ اس موقعے پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ٹرانسپورٹ الائنس کے چیئرمین نثارحسین جعفری، آل پاکستان ڈمپر ٹر ک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی یوسف، جے یوآئی رہنما مولانا یعقوب ساسولی نے کہاکہ محکمہ مائنز بلوچستان میں لوٹ کھسوٹ کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمے میں راشی اور کرپٹ آفیسران نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ، صوبائی وزیر مائنز نے اپنے قبیلے سے تعلق رکھنے والے کرپٹ اور نا اہل ٹھکدار کو رائلٹی کا ٹھیکہ بغیر ٹینڈر کے دیا ہوا ہے مزکورہ ٹھیکدار کرپٹ ڈی جی مائنز کے ساتھ مل کر ڈمپرز سے غیرقانونی طورپر دوگنا ٹیکس وصول کر رہا ہے اور شکایات کے باوجود صوبائی وزیر اور ڈی جی مائنز مزکورہ ٹھیکدار کے خلاف کاروائی کی بجائے اس کی پشت پناہی کررہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ ہم نیب اور اینٹی کرپشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی جی مائنز اور رائلٹی ٹھیکیدار کے اثاثوں کی چھان بین کریں۔ انھوں نے دھمکی دی کہ اگر انکے مطالبات فوری منظور کرکے ڈی جی مائنز کو برطرف اور ٹھیکدر کو برطرف نہیں کیا گیا تو وہ بلوچستان میں رجسٹرڈ 9ہزار ڈمپرز کا رجسٹریشن ختم کرکے سندھ میں منتقل کرینگے ۔ 

جس سے حاصل ہونے والی ریونیو بلوچستان حکومت کی بجائے سندھ حکومت کو جائیگا انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰی بلوچستان سے تین کے اندر ملیں گے اور اپنے مطالبات پیش کریں گے۔

اگر ان پر عمل درامد نہیں ہوا ہم احتجاحا اپنی گآڑیاں کھڑی کردیں جس سے نہ صرف حب کو کنیپ اور حب میں قائم سیمنٹ فیکٹر یوں پراثر پڑے گا بلکہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے جاری ترقیاتی منصوبے بھی متاثر ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات کے راشی اور کرپٹ افسران اور رائلٹی ٹھیکدار اپنے کادھن کو سفید کرنے کی کوشش کررہے ہیں انھوں نے اعلان کیا کہ وہ ڈی جی اور ٹھیکدار کے خلاف نیب اور عدالتوں میں بھی جائینگے ۔