|

وقتِ اشاعت :   November 17 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی محمد عیسیٰ نوری نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں ناکام ہو چکی ہے حکومت کارکردگی نہیں دکھاتی تو عوام کو تحفظ کون دے گا گوادر میں پانی نہیں تو سی پیک منصوبہ کیسے کامیاب ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی اور بلوچستان کی حکومت صرف دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں امن وامان کے حوالے سے کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے وہ اپنے آپ کو بری الزمہ لگا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

حکومت عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے انہوں نے کہا ہے کہ گوادر میں پانی کا مسئلہ وفاقی اور صوبائی حکومت حل نہیں کر رہے تو سی پیک کا مسئلہ کیسے کامیاب ہو گا اور جس طرح صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعت کے سربراہ کا دعویٰ ہے کہ پلانٹ لگانے سے پانی کا مسئلہ حل ہوگا اور اس میں سات ماہ لگیں گے جب پانی نہیں ملے گی تو عوام کو کیا کرنا چا ہئے ۔

10 ماہ تک مزید عوام کو بے وقوف بنائیں گے بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے میں ہونیوالے دہشت گردی کی مذمت کر تے ہیں اور ہم قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے۔