|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی رہنماؤں و بی ایس او کے سابق چیئرمین واحد بلوچ ،چیئرمین آصف بلوچ نے روزنامہ آزادی،انتخاب،بلوچستان ایکسپریس کے اشتہارات کی بندش کو آزادی صحافت پر قدغن قرار دیتے ہوئے کہاکہ حکومت مقامی اخبارات کی سرپرستی کرنے کی بجائے ان کو بند کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مقامی اخبارات کوعوام کے بنیادی مسائل اجاگر کرنے کی پاداش میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ غلط فیصلہ ثابت ہوگا۔ 

انہوں نے کہاکہ بی این پی عوامی سیاسی وجمہوری پارٹی ہے اور جمہوری طریقے سے صوبے کے صحافیوں اور اخبار مالکان کے حقوق کے جدوجہد کیلئے کوشاں ہے اور پارٹی آزادی صحافت کے خلاف ہر قسم کی کارروائی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرے گی۔