|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2017

کوئٹہ :  بلوچستان کے شمالی علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ کے بڑے حصے میں گیس غائب ہو گئی معمولات زندگی بری طر ح متاثر عوام نے لکڑیوں کوئلے اور دیگر ایندھن کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔

نواں کلی آخری اسٹاپ مدرسہ روڈ الائی کالونی سرکی روڈ رحمت کالونی نمبر دو حاجی رحیم شاہ اسٹریٹ اللہ ڈنہ روڈ شالدرہ اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے کہا ہے کہ میں سردی میں شدت کیساتھ ہی گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور صبح و شام کو گیس بند کر دی جاتی ہے جس سے امور خانہ داری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ حکام کو کئی بار آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی شدید سردی کے باعث بچے بوڑھے اور خواتین مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں کونسلر عبدالسلام سماجی رہنما ماسٹر عبدالکریم خلجی محسن خان ایڈووکیٹ فیضان خان سفیان خان اور دیگر نے بتایا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھاری بھرکم بل ارسال کئے جا رہے ہیں گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ لکڑی کوئلہ اور دیگر ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔

انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی یاد رہے کہ ہر سال سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ شیڈنگ اور پریشر کے خاتمے کے بلند وبانگ دعوے کئے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی سر دیوں کا آغاز ہو تا ہے گیس پریشر اور گیس کی بندش کا مسئلہ ماضی کی طرح سراٹھانے لگات ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔