|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی : بنگلزئی قبیلے کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی چیف سردارکمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ بنگلزئی اقوام محب وطن اورملک کی تعمیروترقی کی سوچ رکھنے والے بلوچ قبائل میں شامل ہیں مگربنگلزئی اقوام کو ایک سازش کے تحت تقسیم کرنے کے ساتھ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

ہم واضع کرنا چاہتے ہیں کہ ہم علاقے میں امن اوربھائی چارے اورقومی خدمت کے پیروکارہیں قوموں میں چندافرادکی نااہلی کی وجہ سے پوری قوم کوبرانہ سمجھاجائے اورنہ ہی ہمیں کسی غلط افرادکی صفحوں میں جوڑاجائے ہم نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام سلامتی اوربقاء کے لئے آوازبلند کی ہے اورجمہوریت تقاضوں کے مطابق ریاستی قانون کی بالادستی کاساتھ دیا ہے اوراب بھی ہم آئین پاکستان کی پاسداری کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

ملک کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اورمشکل حالات میں قوم اور ملک کیلئے سب سے پہلے بنگلزئی اقوام سیسہ پلائی دیواربن کرکھڑے ہونگے بنگلزئی اقوام کوبلاوجہ ہرگزتنگ نہ کیا جائے ۔

اگربلاوجہ ہمارے بنگلزئی اقوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ بندنہ ہواتوبلوچستان سمیت پورے ملک میں سخت احتجاج کریں گے بنگلزئی اقوام نے اپنی صفحوں سے غلط افرادکو نکال دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں بنگلزئی اقوام کے منعقدہ امن گرینڈجرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہزاروں کی تعدادمیں بنگلزئی قبائل کے افرادنے شرکت کی اوراپنے چیف سردارکمال خان بنگلزئی کا پرتپاک استقبال کیا اورپھولوں کی پتیوں سے انہیں ویلکم کیا ۔

امن گرینڈجرگے سے سرداراللہ یارخان بدوزئی،سردارنہال خان گرانی، میر شوکت بنگلزئی،ٹکری محبوب علی بنگلزئی،سردارخان بنگلزئی،فیض بولانی،حافظ سعیداحمد بنگلزئی،اورجوہربنگلزئی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس عظم کا ارادہ کیا کہ ملک اورقوم کی خاطرہم ہرکسی کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیارہیں کیونکہ ہمارا مقصداورمنزل ملک کی تعمیر وترقی اورعلاقے میں امن اوربھائی چارے کوفروغ دینے کیلئے ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سبزہلالی پرچم کے سائے تلے ہم سب متحدہیں اورہمارے خلاف غلط پالیسی اختیارنہ کی جائے اورسازشی عناصرکی تمام مذموم ارادوں کوناکام بنایا جائیگااورہماری قوم کے خلاف اوچھے سیاسی ہتھکنڈے استعمال کئے گئے مگر ہماری اقوام کے حوصلے بلند تھے جوان کے سامنے نہ جھکے ہم انہیں یہ بتانا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ چھپ کر بنگلزئی قوام پر وارنہ کیا جائے بلکہ میدان میںآکرکھلی جنگ کی جائے تومخالفین کو ہماری قوت کا اندازہ ہوجائے گا کہ کس طرح اینٹ کا جواب پتھرسے دیا جاسکتا ہے ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے ہم باشعورہیں اوراپنے حقوق سے کبھی دستبردارنہیں ہونگے ۔

قوم اورعلاقے کے وسیع ترمفادات کومدنظررکھتے ہوئے امن اوربھائی چارے کی پالیسی کو اپنائے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں حلقہ پی بی 28سے کسی کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے اورکوئی اس غلط فہمی کا شکارنہ ہوکہ ہم الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے لیکن ہم نے الیکشن کی تیاریاں شروع کرکے عوامی رابطہ مہم کا تیزکردیاہے ۔