|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2017

کوئٹہ: میاں محمد نواز شریف نے دورہ لندن ملتوی کردیا۔2دسمبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرینگے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو دورہ کوئٹہ کی دعوت ان کے اتحادی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے دی ہے ۔

سابق وزیراعظم نے یہ دعوت قبول کرلی ہے اور لندن جانے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں2دسمبر کو بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ میں بڑا جلسہ عام کا انعقاد کیا جائیگا جس میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے کارکنان کے علاوہ لیگی کارکنان بھی شرکت کرینگے۔

نواز شریف نے مسلم لیگ ن بلوچستان کو بھی جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

دورہ کوئٹہ کے دوران میاں نواز شریف مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور کارکنوں کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔