|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2017

جعفرآباد: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری وڈپٹی چیرمین سینٹ مولاناعبدالغفور حیدری نے جعفرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں صوباء حکومت کی گرفت ختم ہوچکی ھے۔

تربت اور کوئٹہ میں بے گناہ پولیس آفسران کی ٹارگٹ کلنگ جاری ھے دہشت گرد کھلے عام دندناتے پھررہے ہیں کوء پوچھنے والا نہیں ہے صوبائی حکومت بلندبالا دعوؤں کی بجائے اپنی رٹ قائم کرے ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے جتنے بھی ڈسٹرکٹ ہیں انہیں ضلع وائز قومی اسمبلی کی ایک سیٹ دی جائے اور اسی تناسب سے صوباء اسمبلی کی سیٹوں میں بھی اضافہ کیا جائے کیونکہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کاآدھا حصہ ھے اور بلوچستان قومی اسمبلی کی سیٹیں چودہ ہیں ان مختصر سیٹوں پر بلوچستان کبھی ترقی نہیں کرسکے گابلوچستان کی پس ماندگی اور رقبے کومدنظررکھکرسیٹوں میں اضافہ کیا جائے بلوچستان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ھے اس پرمجھے اورمیری پارٹی کوتحفظات ہیں ۔

بلوچستان میں دویاتین سیٹوں کے اضافے سے بلوچستان کامسلہ حل ہوتا نظرنہیں آتابلکہ بلوچستان قومی اسمبلی کیچونتیس سیٹیں ہونی چاہیے اور اسی حساب سے صوباء اسمبلی کی سیٹوں میں اضافہ کیا جائے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کی بحالی کے لیے مین نے خود کردار ادا کیا ھے ۔

دسمبرکے وسط میں اجلاس ہوگااور اسمیں متحدہ مجلس عمل کی تشکیل کااعلان کیا جائے گا انکا مزید کہنا تھا کہ ختم نبوت کابل پہلے سے مضبوط ہوگیا ھے 7بی اور7 دو کے تحت دونوں چیزیں بل کی شکل میں پاس ہوئیں ۔

انکامزید کہناتھا کہ جے یو آء آنے والے الیکشن میں ملک ںھرمیں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ایک سوال کے جواب میں انکا کہناتھا کہ عمران خان کے پاس نہ کوء ضابطہ ھے اور نہ ہی اصول اسے رونے دھونے کے سوا کوء منشور نہی ھے اسے ایک صوبہ دیا گیا اسکا بھی بیڑہ اس نے غرق کردیا۔

اس سے قبل ڈپٹی چیئر مین سینٹ و جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کو سامنے لاکر عبرتناک سزادی جائے ،میاں نوازشریف کے متعلق ججز کے فیصلے تذہیک آمیزتھے ،کرپشن ملک کو کھاگئی ہے ۔

دہشت گردی بھی اسی وجہ سے ہے ،متحدہ مجلس عمل جلد بحال ہوگی ،الیکشن نئی حلقہ بندی کے تحت ہو یا پرانی بلوچستان کو ہر ضلع پر ایک قومی اسمبلی کی نشست دی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آبادمیں ای ٹی او عبدالوحید تھیم سے والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔