|

وقتِ اشاعت :   November 20 – 2017

ایبٹ آباد: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمو د خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم لڑنے والے لوگ نہیں لیکن جو ہاتھ آئین کی طرف بڑھے گا اسے مروڑ دیں گے۔

مسلم لیگ ( ن) کے ایبٹ آباد جلسے سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ وعدہ کرناہوگا کہ کسی کو بھی آئین سے کھیلنے نہیں دیں گے ٗہم سب نوازشریف کے ساتھ ہیں ۔

ان کا کہناتھاکہ یہ ملک سب کامشترکہ ملک ہے،مشکل حالات میں یہاں آکرہزارہ عوام نے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا۔

محمود اچکزئی کا کہناتھاکہ آئین ایک مقدس امانت ہوتی ہے،ہم لڑنے والے لوگ نہیں لیکن جوہاتھ آئین کی طرف بڑھے گااسے مروڑدیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو آئین نہیں مانتاہم اسے نہیں مانتے،یہ وعدہ کرناہوگاکہ کسی کو بھی آئین سے کھیلنے نہیں دیں گے۔