۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2017

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فوج کا حوالدار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر طارق ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے37سالہ جعفرآباد کے رہائشی عطاء محمد ولد میوہ خان بلوچ کو گولیاں مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ٹراما سینٹر میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا۔ 

سر اور ہاتھ پر گولیاں لگنے کے باعث زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔زخمی عطاء محمد پاک فوج بلوچ رجمنٹ میں حوالدار تعینات ہیں اور کوئٹہ چھاؤنی میں ڈیوٹی پر مامور ہیں۔