|

وقتِ اشاعت :   November 21 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی رہنماؤں وکارکنان جنرل انتخابات کی تیاریوں کا ابھی سے بھر پور انداز مین شروع کر دیں اور عوام کے ساتھ پہلے ہی پارٹی قریبی روابط ہے ۔

انہیں مزید بڑھا دیں تاکہ جس طرح2013 میں بلوچستان کے بلوچ عوام نے بھر پور انداز میں پارٹی نے مینڈیٹ لے کر یہ ثابت کیا کہ عوام بی این پی ہی کیساتھ ہے اور انہیں بخوبی علم بھی ہے کہ پارٹی نے کسی بھی مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ عوام کی اجتماعی مفادات کے حصول اور قومی مفادات کو ملحوظ خاطر رکھ کر جدوجہد کی عملی، سیاسی، قومی جمہوری جدوجہد کی بدولت جو پذیر ائی ہمیں مل رہی ہے ۔

اسے بنیادوں پر ہمیں یہ قومی امکان ہے کہ2018 کے جنرل الیکشن میں بھی عوام اپنا مینڈیٹ پارٹی کو دینگے پارٹی کے بلوچستان بھر میں مختلف سیاسی کامیاب پروگرامز ہی سے ہم کامیابی سے ہمکنار کرے گی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات کی صاف وشفافیت کو یقینی بنانا ہو گا کیونکہ عوام کے مینڈیٹ پرشب خون مارنا جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کی مترادف عمل ہے ہماری قومی جمہوری سیاست کا مقصد بھی یہی ہے کہ بلوچستان میں قومی وسیاسی معاملات بہتر انداز میں حل ہونے کی جانب گامزن رہے ۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت کے لئے لازمی ہے کہ الیکشن کمیشن بہتر اقدامات الیکشن کو صاف وشفاف بنانے کے لئے مثبت اقدامات کریں اور جو بھی ووٹر لسٹوں کی درستگی بارے میں عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور بلوچستان میں 57 فیصد بلوچوں کی رجسٹریشن اور بی فارم کے حوالے سے بھی اقدام اٹھایا جائے بالخصوص اندرون بلوچستان میں عوام جو شناختی، رجسٹریشن سے محروم ہے انہیں یہ سہولت میسر کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی جو کہ قومی جمہوری سیاست پر یقین رکھتی اور عوام کے جملہ مسائل ، ثابت قدمی، مستقل مزاجی اور مسلسل جدوجہد کر رہی ہے ہم عوام کے مجموعی مفادات کے حصول کیلئے ہر دور میں کوشاں رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں وکارکنان اپنی سیاسی ذمہ داریوں کو نبھا تے ہوئے عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھی اپنی جدوجہد کو تیز کریں۔