|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2017

حب :  بلوچستان نیشنل پارٹی کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر و اجہ قاسم رونجہ منعقد ہوا اجلاس میں مہمانان خاص مرکزی کمیٹی کے ممبرعبدالرؤف منگل اور مرکزی رہنماء اکبر مینگل تھے ۔

اجلاس کی کاروائی ضلعی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر حبیب اللہ شیخ نے چلائی ہے پارٹی و دیگر ضلعی عہدیداران میں ضلعی نائب صدر نوراحمد مینگل ،ضلعی لیبر سیکریٹر بشیر احمد محمودانی ،مولا دادرند ،ضلعی فناس سیکریٹری اقبال میروانی ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالجبار مینگل ،تحصیل گڈانی کے صدر عبدالصمد بزنجو،تحصیل گڈانی کے لیبر سیکریٹر ی سلیم بلوچ ،ملا شیدی خان تحصیل حب کے لیبر سیکریٹری جنگی خان مینگل ،پریس سیکریٹری صالح محمد شاہوانی ،انور مینگل،حلیم مینگل ،اختر محمد ،ریاض مینگل ودیگر میں یونس رند،رمضان زہری م،کلیم اللہ کاکڑ شریک تھے ۔

اجلاس میں گوادر کے مسئلے پر بات چیت ہوئی جوکہ گوادر میں پانی کی شدید قلت اور بے روزگاری اور دیگر عوامی مسائل پر بروزاتوار 26-11-2017کو کراچی پریس کلب میں BNPکے مرکزی صدر سردار اختر جان کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ضلع لسبیلہ میں عوامی مہیم چلانا اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانا ہے اس سلسلے میں پانچ رکنی کمیٹی بنائی گئی ۔