|

وقتِ اشاعت :   November 23 – 2017

سنجاوی: کمشنرژوب ڈویژن کی مداخلت سبی ڈویژن کے حدودمیں دو سے تین کلوا میٹر ایریا پر قبضہ،بورڈ بھی لگا دیا ہے ضلع زیارت کے تحصیل سنجاوی جو کہ سبی ڈویژن میں کا حصہ ہے، مگر کمشنر سبی اورڈپٹی کمشنر زیارت کااپنے ہی حدود اور یریا کا معلومات ہی نہیں ہے ۔

ان دونوں کمشنرز کے لاعلمی کے باعث کمشنر ژوب اور ڈپٹی کمشنر لورلائی نے سبی ڈویژن کے تحصیل سنجاوی کے حدود میں مداخلت کر تے ہوئے 2سے3کلومیٹر کے ایریا پر قبضہ کرلیا ہے۔اور ژوب ڈویژن کا بورڈ بھی لگایا گیا ہے ۔

ریونیوریگارڈ کے مطابق جس حدودپر کمشنر ژوب کے حکم پر ڈپٹی کمشنر لورالائی نے جو قبضہ کیا ہے وہ سنجاوی کا ایریاہے جو کہ سبی ڈویژن حدود میں ہے۔اس حدودمیں رہنے والے ذمینداروں اور دیگر رہائش پذیر لوگوں کا لوکل سرٹیفکٹ اور شناختی کارڈ بھی ضلع زیارت اور تحصیل سنجاوی کا بنا ہوا ہے ۔

سنجاوی کے حدود میں کمشنر ژوب اور ضلعی انتظامیہ لورالائی کے مداخلت اور قبضے پر مقامی ذمینداروں اور اہل سنجاوی کے عوام میں سخت تشوش پایا جاتا ہے۔ دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی بھی اس قبضہ پر خاموشی اختیار کی ہے ۔

اہل سنجاوی نے کمشنر سبی ڈویژن اورڈپٹی کمشنر زیارت اور اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی سے لورلائی انتظامیہ کی بے جا مداخلت اور قبضہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اورکمشنرژوب ڈویژن اور ڈی سی لورلائی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پوری طور پرسنجاوی کے حدود میں مداخلت اور قبضہ کی گئی حدود چھوڑ دیں اور اپنے ڈویژن کا بورڈ بھی ہٹا دیا جائے ۔بصورت دیگر سیاسی پارٹیوں سے مل کر سخت احتجاج کرینگے ۔جسکی تمام تر ذمہ داری لورلائی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔