|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2017

فٹ بال کی عالمی ایسوسی ایشن فیفا نے روس میں 2018 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کے گروپس کا اعلان کر دیا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹورنامنٹ کی فیوریٹ ٹیموں کا اگلے راؤنڈ میں پہنچنا مشکل نہیں ہے۔

جمعے کے روز اعلان کردہ گروپس میں سے کوئی بھی ایسا گروپ نہیں ہے جس میں متعدد بڑی ٹیمیں ہوں۔ برازیل، فرانس، پرتگال، جرمنی، آرجنٹینا، سبھی مختلف گروپس میں ہیں۔

اسے لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی گروپ ایسا نہیں جسے دیگر کے مقابلے میں بہت زیادہ مشکل قرار دیا جا سکے۔

درجہ بندی کے لحاظ سے مشکل ترین گروپ، گروپ بی ہے جس میں پرتگال ایران، مراکش اور سپین موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پرتگال اس وقت عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں اور موجودہ یورپی چیمپیئن ہیں۔ سپین نے 2010 میں ورلڈ کپ جیتا تھا اور ایران ایشیائی کوالیفائنگ میچوں میں دس مسلسل میچ جیت چکا ہے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان ہوگا۔

اعلان کردہ مکمل گروپس مندرجہ ذیل ہیں:

گروپ اے: روس، سعودی عرب، مصر، یوراگوئے

گروپ بی: پرتگال، سپین، مراکش، ایران

گروپ سی: فرانس، آسٹریلیا، پیرو، ڈنمارک

گروپ ڈی: آرجنٹینا، آئیس لینڈ، کروئیشیا، نائیجیریا

گروپ ای: برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹا ریکا، سائیبیریا

گروپ ایف: جرمنی، سوئیڈن، میسکو، جنوبی کوریا

گروپ جی: بلجیئم، پاناما، تیونس، برطانیہ

گروپ ایچ: پولینڈ، سینیگال، کولمبیا، جاپان