|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2017

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) ہیڈ آفس میں نیشنل اکاونٹی بیلیٹی بیور ( نیب ) کے اشتراک سے ” بدعنوانی کے خلاف اتحاد ، خوشحال پاکستان کی ضمانت” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ 

جس میں ایم ڈی او جی ڈی سی ایل زاہد میر ،ڈی نیب ظاہر شاہ ،او جی ڈی سی ایل اور نیب کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ظاہر شاہ ڈی جی نیب نے کہا نیب کرپشن کے خاتمے کے لئے تین سمتی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ جس کے تین بنیادی نکات ہیں، جن میں بیداری ، بچاو اور علمدرآمد شامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب سول سوسائٹی کے ساتھ قریبی تعلق رکھ کر بیداری کے پروگرام پر عمل کر رہی ہے ۔ ڈی جی نیب نے ہفتہ انسداد کرپشن منانے کی اہمیت اور یونائیٹڈ نیشن کمیشن اگینسٹ کرپشن ( یو این سی اے سی) اور پاکستان کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی ۔ 

ڈی جی نیب نے او جی ڈی سی ایل کی طرف سے پلک اور پرائیویٹ سیکٹر کرپٹ پریکٹس کے خاتمے کے لئے اقدامات کو سراہا ۔ انہوں نے او جی ڈی سی ایل کی طرف سے انتظامی کنٹرول اور کاپوریٹ گوارنزکی بہتر ی کے لئے کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ 

اس موقع پرایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی طرف سے معاشرے میں کرپشن کے خاتمے کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہا اور او جی ڈی سی ایل کی طرف سے نیب کے ان اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ ایم ڈی زاہد میر نے کمپنی میں شفافیت اور موثر عملدرآمد کے لئے شروع کیے گئے پروگرام پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔