|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2017

کوئٹہ : ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے کہ حکومت امن وامان کے قیام کے لئے اپنی بار آور کوششیں جاری رکھی ہوئی ہے ۔ 

اس حوالے سے لائن آرڈرکا نفاذ رکھنے والے تمام اداروں کی کوششیں بھی مثالی ہیں ، اور مذید عوام کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے سیکورٹی ادارے حکومت کے ساتھ مل کر جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔ 

خضدارمیں مقامی ہوٹل پر بم دھماکہ اور شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کا عمل قابل مذمت ہے ، اس طرح کے پُرتشدد واقعات سے عوام کے حوصلے پست نہیں کیئے جاسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ان واقعات کی روک تھام کے لئے مذید موثر اقدامات کرے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔اپنے ایک جاری کردہ بیان میں ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے خضدار میں مقامی ہوٹل پر بم پھینکنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ان زخمیوں کے علاج کو یقین بنایا جائے ۔