|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2017

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقوں سریاب اور قمبرانی روڈ پر گھروں میں گیس لیکچ کے باعث دھماکے ، دھماکوں میں خواتین وبچوں سمیت11افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے کے باعث گھر میں موجود سا ت افراد نو ر گل ،فرزانہ بی بی ،رحیمہ بی بی ،ثمینہ بی بی ،عادل ، دلاور اور نایاب جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں زخمی حالت میں بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھلسنے والوں میں بچے ،خواتین اور دو مرد شامل ہیں ،جبکہ گیس لیکچ کے باعث دھماکہ کا دوسرا واقعہ رات گئے قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں کمرے میں گیس لیکچ کے باعث دھماکہ ہوا ، دھماکے سے خاتون اور بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 30 سالہ عبدالغفار، انکی ستائیس سالہ اہلیہ عابدہ، 12 سالہ بیٹی تبسم اور 8 سالہ بیٹا فدا شامل ہیں جنہیں بی ایم سی اسپتال کے برن وارڈ منتقل کردیاگیا۔