|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2017

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ کوئٹہ میں منعقدہ ورکرزکنونشن میں پارٹی کے کئی سینئر عہدیداروں کو مدعو نہیں کیا گیا درجنوں کارکنوں نے نظر انداز رہنماؤں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کنوکنشن میں شرکت نہیں کی۔ 

کوئٹہ میں منعقدہ پی ٹی آئی بلوچستان کے ورکرز کنوینشن میں صوبائی قیادت کے مخالف سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے کئی ممبران اور سنئیر رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا۔ورکرز کنویشن میں نظر انداز کئے گئے سی اے سی ممبران نے درجنوں کارکنوں کے ہمراہ ریجنل آفس کوئٹہ میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی آمد کا انتظار کر تے رہے۔

پی ٹی آئی کے سینٹرل ایگزیکٹو کے رکن حاجی نور محمد دمڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی قیادت نے ریجنل سیکرٹریٹ کو مکمل طور پر بے خبر رکھا ان کو گزشتہ شب سوشل میڈیا کے ذریعے جہانگیر ترین کی کوئٹہ آمد کے بارے میں معلوم ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ بلوچستان میں پی آٹی آئی کو کارکنوں سے دور رکھ کر ڈرائنگ روم سیاست تک محدود رکھنا چاہتے ہیں۔