|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2017

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع شدید سرد ی کی لپیٹ میں ہے،آج کوئٹہ ملک کاسردترین شہر رہا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے، وادی کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات ملک کادوسراسب سے سرد علاقہ رہا ہے جہاں کا درجہ حرارت منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دالبندین میں منفی6 ، ژوب اور پنجگور میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،نوکنڈی میں درجہ حرارت 1،خضدار اور بارکھان میں کم سے کم 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ12 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف شہروں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔