|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2017

خضدار : ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقہ دراکھالہ میں پانی کے بور میں گرجانے والی دس سالہ بچی کو 8 دن گزرنے کے با وجود نکالا نہیں جا سکا گذشتہ دنوں خضدار انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ریسکیو کرنے والے ٹیموں نے ابتک 90 فٹ کھدائی کا کام مکمل کیا ہے جبکہ بور کی گہرائی 130 فٹ ہے لیکن اس کے با وجو دبھی ابتک کام مکمل نہیں کیا جا سکا ہے۔

خضدار کے عوامی حلقوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے 8 دن کے بعد بھی ناکا می کا حکومتی مشینری پر سوال ہے کہ وہ کسی بھی بڑے اجتماعی حادثہ سے کس طرح نمٹیں گے کیونکہ اگر ابتدائی ایک دو دنوں میں میں بچی کو نکالی جاتی تو اس کے زندہ رہنے کا زیادہ امکان ہوتا ۔