|

وقتِ اشاعت :   December 8 – 2017

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام کو ان کے تمام جائز حقوق دلائیں ۔

بلوچستان کی عوام کو ستر سالوں سے کرپٹ حکمرانوں نے پسماندہ رکھا بلوچستان کی عوام کو آج بنیادی سہولیات زندگی بھی میسر نہیں بلوچستان میں صحت اور تعلیم کا شعبہ تنزلی کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی صدر اور قبائلی رہنما پرنس عبدالقادر جمالدینی کی شمولیت کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی عوام کی امیدوں کا محور ہے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سفر نے کہا کہ ہم بلوچستان میں بیروزگار گریجویٹس کے لئے بہترین پالیسی دیں گے بلوچستان میں میرٹ کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے بلوچستان کی عوام بہت قابل اور محنتی ہے ۔

بلوچستان میں امن و امان بحال کرنے اور صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں گے خواتین کے لئے ڈیجیٹل لائبریری سمیت ان کو معاشرے میں برابری کے حقوق دلائیں گے ۔

اس موقع پر قوم پرست کی رہنما نرگس مینگل ، پاک سر زمین پارٹی کی آمنہ بی بی ، منور ہزارہ سمیت دیگر افراد نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔