|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2017

اسلا م آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے کزی رہنماء ممبرسنٹرل کمیٹی سابق ایم این اے عبدالرؤف مینگل نے اسلام آباد میں وڈھ یونیورسٹی کے قیام اورتعاون پرہائرایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹرمختیاراحمدہائرایجوکیشن اسلام آبادڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹرڈاکٹرمظہراوردیگربورڈممبران سے اسلام آبادمیں ملاقات کیا۔

میرعبدالرؤف مینگل نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین وبورڈآف ڈائرکٹرزکاشکریہ اداکیااورسرداراخترجان مینگل کاشکریہ کاپیغام پہنچایااوران کے تعلیمی دلچسپی اورکردارکوسراہااس موقع پرچیئرمین احمدمختارنے بلوچستان کے عوام اورخاص کرسرداراخترجان مینگل کی تعلیمی وعلم دوستی کوسراہتے ہوئے کہاکہ سرداراخترجان مینگل میررؤف مینگل کی کوششوں سے وڈھ یونیورسٹی کی قیام اورابتدائی سیشن میں توقعات سے زیادہ داخلے ممکن ہوئے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہائرایجوکیشن کی تعاون سے وڈھ یونیورسٹی ایک رول ماڈل اورجدیدیونیورسٹی کاروپ دھارلیگی کیونکہ وڈھ یونیورسٹی کیمپس کومزیدتوجہ دیکرتمام مضامین اورفیکلٹیزسے آراستہ کرکے ایک مکمل یونیورسٹی بنادیاجائیگااوراسی طرح وڈھ یونیورسٹی کی طرح بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں بھی اسطرح کے جدیدطرزتعلیم کے مواقع فراہم کی جائینگی۔ 

بلوچستان کوعلمی لحاظ سے سہولیات دیکربلوچستان کوجدیدسائنٹفک تعلیم سے جوڑا جائیگا ۔اس موقع پرمیرعبدالرؤف مینگل نے آئرایجوکیشن کے چیئرمین اوربورڈآف ڈائریکٹرزکی کوششوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وڈھ یونیورسٹی کی قیام میں خصوصی دلچسپی اورتعاون پرانکا شکریہ اداکیااورامیدظاہرکی کہ آئرایجوکیشن کے تعاون سے جنوری کے آخرتک وڈھ یونیورسٹی کاباقاعدہ افتتاح کیا جائیگا