|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2017

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں رہنے والے تمام اقلیتی بھائیوں کو برابر کے حقوق حاصل ہے ۔

ہم بلوچستان کو اس طرح پر امن اور خوشحال بنائیں گے کہ بلوچستان میں رہنے والے تمام مذاہب اور قومیت کے لوگ بلوچستان میں خود کو محفوظ سمجھے گئے 70 سالوں سے بلوچستان میں اقلیتوں کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا گیا آج بلوچستان کی اقلیتی برادری کمپرسی اور مشکل حالات میں زندگی گزار رہی ہے ۔

بلوچستان میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کی بہتر زندگی اور مذہبی آزادی کے لئے پاکستان تحریک انصاف بہتر پالیسی پیش کرے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے کنونشن میں مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

صوبائی صدر بلوچستان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف تمام اقوام اور مذاہب کا احترام کرتی ھے بلوچستان میں رہنے والے مسیح برادری کے لوگوں کی فلاح ، بہبود کے لئے گزشتہ حکمرانوں اور حکومتوں نے کچھ نہیں کیا ان ۔

کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ذاتی خرچ پر بلوچستان کی غریب عوام کے بچوں کے لئے شوران میں ایک انٹرنیشنل لیول کا اسکول بنایا ہے جس میں داخلہ کی شرط قابل ہونا ہے اور اسکول میں غریب لوگوں کے بچوں کو گریجویشن تک تمام اخراجات اسکول فراہم کرے گا میں آپ لوگوں سے بھی گزارش کروں گا کہ آپ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلائیں ہم بلوچستان کو پڑھا لکھا اور پرامن بلوچستان دیکھنا چاہتے ہیں ۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے رہنما نوشہد مشرف، سلمان ، نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور پاکستان تحریک انصاف میں مسیحی برادری کے درجنوں افراد کی شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نوابزادہ امین اللہ رئیسانی ، سردار خادم وردگ، قاسم سوری، ڈاکٹر منیر بلوچ، باری بڑیچ، سردار عاطف سنجرانی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی بھی موجود تھے۔