|

وقتِ اشاعت :   December 12 – 2017

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی اس کے لیے دھرتی کے بیٹے قربانیاں دیتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے شہید ہونے والے دوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جوہم آزاد ہیں اپنے بیٹوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہیں، آزادی مفت میں نہیں ملتی بلکہ اس کی قیمت چکانا پڑتی ہے، ہمارے بہادر بیٹے آزاد دھرتی کے لیے قربانیاں دیتے ہیں جب کہ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔