|

وقتِ اشاعت :   December 12 – 2017

 کراچی: لیاری کے علاقے بغدادی میں بھتہ طلب کرنے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گینگ وار ملزم بوبی نے رئیس نیازی نامی شخص سے 10 لاکھ کا بھتہ طلب کیا، جو نہ دینے پر ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ رئیس کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رئیس موقع پر ہی دم توڑ گیا  جب کہ رئیس کے بھائی کی جوابی فائرنگ سے ملزم بوبی شدید زخمی اور اس کا ساتھی فضل داد ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں خواتین سمیت 5 راہ گیر بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ پولیس کے مطابق بوبی کا بڑا بھائی مصطفیٰ ماضی میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔