|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2017

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ اداروں میں ٹکراؤ کی سازشیں کی جا رہی ہے جس سے جمہوری استحکام آئین کی بالادستی اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کیلئے ناکام بنانا ہو گا۔

نیشنل پارٹی ایک جمہوری سوچ فکر اور فلسفے پر عمل پیرا ہے نہ ماضی میں غیر جمہوری اقدامات کا ساتھ دیا اور نہ اب جمہوریت اور اداروں کی بالادستی پر قدغن لگانے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے دینگے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا ئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح موجودہ حکومت کی مدت بارے بات کی جا رہی ہے یہ صورتحال موجود ہے اور اداروں کے ٹکراؤ کے باعث پار لیمنٹ اور جمہوریت کو نقصان ہو گا ۔

ملک میں جمہوریت کے علاوہ معاشی اور سیاسی طور پر مستحکم نہیں کیا جا سکتا اس لئے یہاں آئین ، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہونی چا ہئے اور جمہوریت کے ہو تے ہوئے ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے نیشنل پارٹی ایک سیاسی اور جمہوری سوچ رکھنی والی جماعت ہے ہم جمہوری لوگ ہے جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔

تمام سیاسی قوتوں کو ملک میں جمہوریت کے استحکام ترقی وخوشحالی کیلئے اپنا کردا راد اکرنا چا ہئے اور جو لوگ جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔

نیشنل پارٹی روز اول سے فاٹا خیبر پختونخوا انضمام کی حق میں ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ فاٹا کو فوری طو رپر خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے اور عوام کے رائے کا احترام کیا جائے کیونکہ نیپ کے وقت سے ہم یہی مطالبہ کر رہے تھے کہ تمام قومی وحدتوں کو ازسر نو تشکیل دی جائے جس وقت کوئی فاٹا ، خیبر پختونخوا انضمام کی بات نہیں کر رہے تھے نیشنل پارٹی اس وقت سے یہ مطالبہ کر تی آرہی ہے۔