|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2017

کوئٹہ:  بی این پی بلوچ نوجوانوں کو قلم کی طاقت سے سماجی انقلاب کی ترغیب دے رہی ہے تاکہ سماجی ناانصافیوں کا خاتمہ ممکن ہو معاشرے میں قوموں کو آپس میں شیروشکر کرنے کی جدوجہد کو ہمیشہ اولیت دی ہے ۔

بلوچستان کے وسائل لوٹے گئے لیکن بلوچستان کے عوام کو ترجیح نہیں دی گئی نانصافیوں کے ذریعے معاشروں میں نفرتیں ہی جنم لیتی ہیں انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے کارکن تیاریاں شروع کر دیں مفاد پرستوں ، موقع پرستوں کو عبرتناک شکست دیں گے ۔

جمہوریت کے فروغ کیلئے یہ امر لازم ہے کہ انتخابات صاف و شفاف ہوں دھاندلی ہوئی تو عوام کا اعتماد جمہوری اداروں سے اٹھ جائے گا جس کی ذمہ دار ارباب واختیار ہوگی سی پیک کے مخالف نہیں لیکن یہ بھی برداشت نہیں کریں گے کہ گوادر کا بلوچ بنیادی ضروریات سے محروم اور سی پیک کے فنڈز کہیں اور استعمال ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ ، بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب بلوچ ، مرکزی کمیٹی کے ممبران غلام نبی مری ، جاوید بلوچ ،ڈاکٹر شہناز بلوچ ، کوئٹہ کے قائمقام صدر یونس بلوچ ، میر غلام رسول مینگل ، ملک محی الدین لہڑی ، لقمان کاکڑ ، اسد سفیر شاہوانی ، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، احمد نواز بلوچ ، آغا خالد شاہ دلسوز ، ارباب نواز کاسی ، شکیل بلوچ ، حاجی ابراہیم پرکانی ، قاسم پرکانی نے کلی احمد خان زئی ، کلی ارباب اظہر کاسی ، کلی ولی آباد ، کلی لاشار آباد ، میر کالونی سمیت یونٹ سازی کے مہم کے مختلف علاقوں میں منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی بلوچ اور بلوچستانی نوجوانوں کو قلم کی طاقت سے اپنے حقوق چھینے کیلئے ذہنی و فکری طور پر تیار کرر ہی ہے وقت و حالات کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہم سماجی انقلاب کیلئے نوجوانوں کو ترغیبات دیں اور اپنے حقوق کیلئے شعوری ، نظریاتی طور پر اٹھ کھڑے ہوں قومی نابرابری اور سماجی ناانصافیوں کے خاتمے سے ہی قوموں کو آپس میں شیروشکر کیا جاسکتا ہے ۔

ہم نے ہمیشہ مثبت خیالات و افکار کے ذریعے قوموں کو متحد کرنے کیلئے جدوجہد کی ہے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جدوجہد وقت و حالات کی ضرورت بن چکی ہے عوام انہیں نجات دہندہ قائد کی حیثیت سے تسلیم کر چکے ہیں ۔

آج بلوچستان کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام گیس جیسی سہولت سے محروم ہیں کوئٹہ میں عوام ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہیں شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے حکمران اپنی ناکامیوں کو تسلیم کر رہے ہیں ۔

ترقی ہوئی ضرور مگر کرپشن میں ، بی این پی سیاسی جماعت کی حیثیت سے جہد کر رہی ہے عوام کے امنگوں کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے عوام کے قومی مفادات کیلئے عملی طور پر آواز ہم ہی نے بلند کی ہے افغان مہاجرین ، مردم شماری ، سی پیک پر پارٹی کا موقف اصولی اور واضح رہا ہے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا کا حق ملک کا آئین دیتا ہے 18ویں ترمیم کے بعد جو اختیارات صوبوں کو ملے ہیں ۔

اس میں اپنے شیئرز ، حق ملکیت ، حق حاکمیت اور اپنے عوام کے بنیادی حقیقی ترقی و خوشحالی کی جدوجہد کرنا ہے عوام کے حقوق کی حفاظت ہم پر فرض ہے کیونکہ ہم عوام سیاسی ، قومی جمہوری جدوجہد کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں اور عوام کے خوشحالی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔

اس کیلئے عملی طور پر ہم نے قربانیاں بھی دی ہیں ایسا ممکن نہیں کہ 2018ء میں بی این پی کو کامیاب سے دور رکھا جائے عوام سے قریبی روابط نے ثابت کر دیا ہے کہ مینڈیٹ بی این پی کو ہی ملے گا ۔

مفاد پرست ، موقع پرست ، ضمیر فروشوں کوعبرتناک شکست دیں گے انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو بلوچ نوجوانوں ، فرزندوں کو جمہوری اداروں پر سے اعتماد اٹھ جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری ارباب واختیار پر عائد ہوگی ۔

مقررین نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی ترقی و خوشحالی کی مخالفت نہیں کی ہم چاہتے ہیں کہ معاشروں میں حقیقی ترقی ہو ایسی ترقی بے سود ہے عوام پانی کو ترس ، کربلا کا سما ء ہو ، عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں ترقی دیگر صوبوں میں ہو رہی ہے کوئی ذی شعوری اس بات کو تسلیم نہیں کرتا ہم آئینی حوالے سے حکمرانوں پر ثابت کر چکے ہیں کہ ہمارے ساتھ ناانصافیوں کا تسلسل جاری ہے ہمارا آئینی حق بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔

مقررین نے کہا کہ بی این پی وقت و حالات کے مطابق سیاست کرتی ہے اور سیاسی جدوجہد کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے پارٹی ورکر انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں 2018ء کے الیکشن ہونے کو ہے کامیابی ہماری ہو گی ۔

اسی اثناء ملک نور اللہ لانگو کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ایک نیشلسٹ جماعت سے مستعفی ہو کر بی این پی میں شمولیت اختیار کرلی کلی احمد خان زئی ، کلی اظہر کاسی کے انتخابات کے حوالے سے سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیئرمین ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ممبران احمد نواز بلوچ ، میر محمد بلوچ تھے ۔

نتائج کے مطابق ارباب اظہر نواز کاسی کے یونٹ سیکرٹری ، نوید جان بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری ملک نور اللہ لانگو ضلعی کونسلر اختر بنگلزئی منتخب ہوئے اسی طرح کلی احمد خان زئی کے یونٹ سیکرٹری عبدالوحید ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری عبدالوقاص بلوچ ، ضلعی کونسلر ارباب نواز کاسی ، کلی ولی آباد بلوچ یونٹ کے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اسد سفیر شاہوانی ، ممبران قاسم پرکانی ، ملک شاہد شاہوانی تھے ۔

نتائج کے مطابق یونٹ سیکرٹری محمد حنیف لانگو ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری شائستہ خان لانگو ،، کونسلر ظفر نیچاری ، چیئرمین عبدالباقی ، میر کالونی کے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک محی الدین لہڑی ، ممبران ملک ابراہیم شاہوانی ، آغا خالد شاہ شامل تھے نتائج کے مطابق یونٹ سیکرٹری در محمد پرکانی ، ڈپٹی سیکرٹری شکیل بلوچ ، ضلعی کونسلر حاجی ابراہیم پرکانی منتخب ہوئے کلی چلتن میاں غنڈی کے یونٹ سیکرٹری سلطان بلوچ ، ڈپٹی سیکرٹری ولی محمد مینگل جبکہ کونسلر سیف اللہ بلوچ منتخب ہوئے ۔