|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2017

کوئٹہ : جماعت ہشتم کا تاریخ اور جغرافیہ کا پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد بلوچستان ایگزامینیشن اینڈ اسسمنٹ کمیشن نے ملتوی کرکے تحقیقات شرو ع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان ایگزامینیشن اینڈ اسسمنٹ کمیشن نے جماعت ہشتم کی تاریخ اور جغرافیہ کے پرچے کی سوشل میڈیا پر فوٹوز چلائے جانے کے بعد پرچہ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ۔

بیک کی جانب سے امتحانات میں فرائض انجام دینے والے سپرنٹنڈنٹس اور دیگر عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوال ناموں کے لفافوں کے سیل توڑے بغیر انہیں فوری طور پر کمیشن کو واپس بھجوائیں تاکہ پتہ چلایاجاسکے کہ پرچہ آؤٹ میں کونسے عناصر ملوث ہیں ۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ کا موقف اختیار کیا ہے کہ جغر افیہ / ہسٹری جماعت ہشتم کا پرچہ آوٓٹ ہونے کی اطلاع ملتے ہی انکوائری کمیٹی تشکیل دے گئی جس کے ممبران میں ڈی اوسیکنڈری ایجوکیشن (ڈپٹی کنٹرولرامتحانات ون )فاروق احمد ،افتخار احمد قزلباش (ڈپٹی کنٹرولرٹو)،حاجی عاصم سیکریسی آفیسرتھری شامل تھے۔

جنہوں نے علی ا لصبح 7:00بجے تمام ڈ سٹرکٹ کوئٹہ میں تعینات سپر نٹنڈنٹ سینٹر کو اطلاع کردی کہ وہ اپنے سیل شدہ پیکٹس دفتر ہذامیں جانچ پٹرتال اور تصدیق کے لئے تشریف لائیں۔

اب کا کہنا ہے کہ پر چہ آؤٹ ہونے کے خدشہ کے پیش نظر ہم نے سوالیہ پیپرز کیلئے تمام ہیڈماسٹر صاحبان کو سر کلر کے تحت پابند کیا تھاکہ وہ سپر نٹنڈنٹس ہذا سے تمام سوالیہ پیپر زاپنے قبضے میں لیں اور روز انہ کی بنیاد پر وقت مقر رہ صبح 9:30بجے سوالیہ پیکٹس سپر نٹنڈنٹ سینٹرکے حوالے کر کے اپنی نگرانی میں کھلواد یں جنہوں نے احکامات کے مطابق ایساہی کیا جغرافیہ /ہسٹری جماعت ہشم کے سوالیہ پیکٹس سپر نٹنڈنٹس صاحبان نے صبح 9:30تک سیل شدہ دفتر ہذامیں جمع کرادی ۔

انہوں نے واضح کیا کہ آؤٹ سٹی جہاں موبائل نیٹ ورک کا مسئلہ در پیش رہتا ہے انہیں اطلاع موصول نہیں ہوئی لیکن انہوں نے احکامات کے مطابق پر نسپل ہیڈماسٹر اور انچارج صاحبان سکول کی موجودگی میں اپنے سوالیہ پیکٹس وقت مقررہ 9:30پر کھولے تھے جن کا ثبوت ہیڈ ماسٹر صاحبان کی جانب سے تحریر اً دفتر ہذا میں موجود ہے جن پر شک نہیں کیا جا سکتا کہ ان کے سینٹر سے پر چہ آوٓٹ ہواہول۔

ہذااس بات کی مکمل تصدیق ہوتی ہے کہ جغر افیہ ہسٹری جماعت ہشتم کا پر چہ ضلع کو ئٹہ کے کسی بھی سینٹر سے آؤٹ نہیں ہوا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پرچہ آؤٹ ہونا یا کرنا نا قابل معافی جرم ہے سیکرٹری (ثانوی)تعلیم اس بارے مکمل تحقیقات عمل میں لا ئیں ۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیہ ہسٹر ی کے کینسل شدہ پیپر کے بارے حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا نے بغٖیر تصدیق کے جلد بازی کا مظاہرہ اور بریکنگ نیوز کے طور پر خبر چلا دی کہ کو ئٹہ سے جماعت ہشتم جغرافیہ کا پیپر آؤٹ ہواہے یہ واضح رہے کہ بورڈامتحانات پنجم /ہشتم تمام سمر سیزن ڈسٹرکٹ میں ہوتے ہیں ناکہ صرف کوئٹہ میں ہوتے ہیں۔