|

وقتِ اشاعت :   December 16 – 2017

کوئٹہ:  چمن شاہراہ پر کچلاک کے علاقے جلوگیر کے مقام پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ لوڈ ٹرک اور مسافر ویگن میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ویگن میں سوار دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت جاں بحق و زخمی افراد کے نام گل حسن ولد گل میر خان اور نقیب اللہ ولد منو جان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سعید،عبدالرحمان،عتیق الرحمان، سعید احمد، عطاء اللہ اور فیضان شامل ہیں۔