|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2017

لا ہور : پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فیصل صالح حیات گر وپ نے سینیٹ کو خط لکھ دیا ۔پی ایف ایف کی جانب سے سنیٹیرسعود مجید کی سر برا ہی میں قا ئم سینیٹ کی سپیشل سٹینڈ نگ کمیٹی بر ائے قو می اسپورٹس فیڈ ریشنز کو کرنل (ر) احمد یار لو دھی کی طر ف سے خط لکھ دیا گیا ہے ۔

کنو یئرسینیٹر ڈاکٹر شو ک کما ر کے نام لکھے گئے خط میں فیفا کی تسلیم شدہ پی ایف ایف کی جانب سے تفصیل میں تمام حقا ئق بیان کئے گئے ہیں ذرائع کے مطا بق خط میں کمیٹی کی 20نومبر 2015کو ہو نے والی میٹنگ میں آئی پی سی منسٹر ریاض پیرزادہ اور پی ایف ایف ایڈ منسٹریٹر کے بیا نات کو حقائق کے منا فی قردار دیا گیا ۔

ریاض پیر زاہ کے دعوؤں کی تردیدکی گئی اور حکو متی مد اخلت کے واضح ثبو ت سینیٹ کمیٹی کو مہیا کر دئیے گئے جب کہ یہ بتایا گیا ہے کہ 2015میں لا ہور ہا ئیکور ٹ کی جا نب سے پی ایف ایف میں ایڈ منسٹر یٹر کی تقرری اور پی ایف ایف اکاؤنٹس کا کنٹرول ایڈمنسٹریٹرکو دئیے جا نے کے فیصلے کے بعد فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی گر انٹس معطل کر دی تھیں پی ایف ایف کی جانب سے لکھے گئے ۔

خط میں فیفا کی جانب سے عا ئد پا بند یوں کا با عث بننے والے حا لات کو بیان کر تے ہو ئے کہا گیا ہے کہ پا کستان فٹبال فیڈریشن پر ائیوٹ با ڈی ہے جو 1948سے فیفا کیساتھ منسلک ہے اور حکو مت پا کستان 2014میں انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی کے ساتھ ہو نے والے معاہد ے کی رو سے فیصل صالح حیات کی قیادت میں قائم پی ایف ایف کی آئینی باڈی کو تسلیم کر نے کی پابند ہے ۔

یہ نکتہ بھی اٹھا یاگیا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے 11جون 2014کو جا ری ہو نے والے ایس آراو کی رو سے اگرکو ئی سپورٹس فیڈریشن اپنے آئین میں سپورٹس پا لیسی کے مطا بق تبدیلیاں نہیں کرتی تو اس کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ الحاق خود بخود ختم ہو جا ئے گا جب کہ اس ایس آراو کے بعد پی ایف ایف کا سپورٹس بورڈ سے الحاق ختم ہو چکاہے ۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ فیصل صالح حیات کے فیفا عہد یداروں سے قر یبی تعلقات کی بنا پر پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ 2018کی ٹرافی ٹو رمیں خارج کئے جا نے کا خدشہ ہے علاوہ ازیں خط میں پی ایف ایف کے معاملات میں سا بق حکومتی خاندان کی مد اخلت ، پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر ز پر ہو نے والے مسلح او ر پر تشد د قبضے کے معاملات تما م ثبوت مہیا کر تے ہو ئے کمیٹی کو بتا یا گیا کہ فیفا کی جانب سے خط کے ذریعے واضح پیغام دے دیا گیا ہے ۔

جب تک پی ایف ایف کا ہیڈ کوارٹر اور بینک اکاؤنٹس واپس فیفا کی تسلیم شدہ باڈی جس کے صدر فیصل صا لح حیات ہیں کو نہیں واپس کیا جا تا پاکستان پر عالمی فٹبال کے دروازے بند رہیں گے ۔