|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2017

کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے غلط پروموشن کے الزام میں کیسکو کوئٹہ کے 3سابق آفیسران کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے بلکہ 3حاضر سروس ایس ڈی اوز کو بھی حراست میں لے لیاگیاہے ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے غلط پروموشن کے الزام میں 3سابق کیسکو آفیسران چیف ایگزیکٹو آفیسر بلیغ الزمان ،سابق چیف انجینئر آپریشن عبدالکریم بلوچ ،منیجر ایم این ٹی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 3حاضر سروس ایس ڈی اوز محمد صادق کاکڑ،ریحان عزیز اور قادر کو بھی حراست میں لے لیاگیاہے ۔جن سے تفتیش کاسلسلہ جاری ہے۔