|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2017

کوئٹہ: ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ چرچ پر خودکش حملہ کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی آپریشن جواد طارق کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے تمام چرچز کی سیکورٹی کے لئے 4 سے 8 اہلکار تعینات ہونگے جائے ۔

وقوعہ سے فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور کرائم سین سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد روٹھ کو بحال کر دیاگیا یہ بات انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ کرسمس اور دیگر سروسز کے حوالے سے تمام چرچز اور گرجا گھروں کی سیکورٹی کو موثر بنایا گیا ہے چرچز کی سیکورٹی پر 4 سے 8 اہلکار تعینات ہونگے سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے کرسچن کمیونٹی کیساتھ آج میٹنگ ہوگی تاکہ تمام گرجا گھروں کے اعتراف اور احاطے میں سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ واک تھرو گیٹ کیساتھ ساتھ سیکورٹی پر مامور ان کے رضا کاروں کو سیکورٹی کے حوالے سے تربیت دیں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ کرائم سین سے شواہد اکٹھے کرنے کے لئے فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور وہاں سے شواہد اکٹھے کئے خودکش حملہ آور کے جسم کے اعضاء خودکش جیکٹ سمیت دیگر چیزوں کے نمونہ جات حاصل کر لئے گئے ہیں تاکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے تفتیش کے دائرہ کار کو آگے بڑھایا جاسکے ۔

کرائم سین کی فرانزک ٹیم کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مذکورہ روٹھ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے اور مذکورہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن جواد طارق کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے جو تحقیقات کررہی ہے جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقاتی عمل آگے بڑھ رہا ہے ۔