|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2017

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) بلوچستان کے مظلوم و محکوم عوام کی ترجمان جماعت ہے پارٹی بلوچستان میں آباد تمام اقوام جنکا جینا مرنا ایک ساتھ ہے ان سب کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرئیگی مسیح برادری ،ہندو ،سکھ تمام مذاہیب کے لوگ ہمارے لیے قابل احترام ہیں اسلام ہمیں رواداری کا درس دیتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی ،سینٹرل کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر یاسر شاہوانی،الہیٰ بخش بلوچ ،اقلیتی رہنماء شُنیل شان،سلیم عنایت و دیگر نے بستی پنچائیت میں مسیح برادری میں چیک اور امدادی رقم تقسیم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

چیک کی تقسیم کی تقریب بی این پی (عوامی) کے اقلیتی رہنماء شنیل شان کی کوششوں سے ممکن ہوا تقریب سے ڈاکٹر ناشناس لہڑی و دیگر مقررین نے کہا کہ یہ دھرتی ہم سب کی ماں ہے اور یہاں پر آباد تمام لوگ اس دھرتی کے فرزند ہیں ۔

ہمارا غم ،خوشی،سب اکھٹا ہے حالیہ چرچ سانحہ سے ہر دل آفسردہ ہے ہم اس دکھ کی گھڑی میں اپنے مسیح بھائیوں کے ساتھ ہیں یہاں آباد مسیح برادری کے افراد کے بھی اسی طرح حقوق ہیں جیسے یہاں آباد دوسرے اقوام و مذہب کے لوگوں کے ہیں بی این پی (عوامی) نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے ہم نے کھبی دعوے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات کیے ہیں ۔

اسی بستی پنجائیت میں ہم نے چرچ کیلئے سابقہ دور میں بی این پی (عوامی) کے ایم ،پی ،اے کے فنڈ سے ایک ڈسپنسری اور چرچ میں نئے تعمیرات کیلئے دو کروڑ روپے دیئے علاوہ ازیں جب سیلاب آیا تھا اُس وقت بھی ہم نے دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے اقلیتی برادری کے لوگوں کو راشن وغیرہ بھی دئیے تھے ۔

بی این پی (عوامی) خالی خولی نعروں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ہم نے ہمیشہ عملی اقدامات کر کے دکھائیں ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی اسی طرح دعوے نہیں بلکہ عمل کر کے د کھائینگے تقریب میں بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی،سی سی ممبر ڈاکٹر یاسر شاہوانی،سی سی ممبر الہی بخش بلوچ،شنیل شان ،شوکت ایم کھوکر نے چیک اور امدادی رقم مستحقین میں تقسیم کی جبکہ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماء ملک صادق بنگلزئی ،مائیکل و دیگر بھی موجود تھے۔