|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2017

قلات:  قلات اور گردنواح کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں شدیدسردی اور سوئی گیس کی مکمل بندش کی وجہ سے قلات شہر کی آدھے سے زیادہ آبادی گرم علاقوں کی طرف نقل مکانی کر نے پر مجبور کاروبار زندہ گی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سائیبیریا سے آنے والے سرد اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے قلات میں درجہ حرارت ایک دم نیچے چلاگیا ہیں محکمہ موسمیات قلات کے مطابق قلات اور گردنواح میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی-6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہیں شدید سردی اور سہولتوں کی فقدان کے باعث قلات کی آدھے سے زیادہ آباد ی نقل مکانی کر کے گرم علاقو ں طرف چلے گئے ہیں پورا شہر خالی ہو گیا ہیں کاروبار زند گی مفلوج ہو گئی ہیں ۔

دوسری جانب قلات میں سوئی گیس کی مکمل بندش اور بجلی کی چودہ گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہیں شدید سردی میں سوئی گیس پریشر مکمل غائب ہو نے سے شہری ٹھٹھر نے پر مجبور ہیں اور محکمہ جنگلات کی جانب سے جنگلات کی کٹائی پر سختی سے پابندی لگانے پر لکڑی بھی ناپید ہو گیا ہیں۔

قلات میں جلانے کے لیئے خشک لکڑی ناپید ہیں گیس پریشر مکمل غائب ہونے سے شہریوں نے ایل پی جی گیس مہنگے داموں خرید نے پر مجبور ہوگئے ہیں قلات میں سوئی گیس حکام کی جانب سے گیس کی مکمل بندش پر قلات کے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہیں جبکہ کیسکو حکام کی جانب سے بھی قلات کے شہریوں پر ظلم زیادتی بھی جاری ہیں اور قلات شہر میں چوبیس گھنٹوں میں صرف دس گھنٹے بجلی فراہم کیا جارہا ہیں ۔

چوبیس گھنٹوں میں بجلی صرف دس گھنٹے کیسکو کی ظلم و زیادتی کا ثبوت ہیں جبکہ شدید سردی کی وجہ سے نزلہ زوکام گلے اور سینے کی بیماریا ں عام ہو گئے ہیں خصوصاََ بچے اور خواتین اور بڑے عمر کے لوگ ان بیماریوں سے تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس کی مکمل بندش پر آعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں