|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2017

خضدار: صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے دس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سبزی منڈی خضدار کا افتتاح کر دیا ،زرعی منڈی کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ،زمینداروں کی فصلیں یہاں مقامی سطح پر خریدی جائیں گی ۔

سبزی منڈی میں کسی غیر مقامی کاروباری شخصیات کو دکانیں الاٹ نہیں کی جائیں گی ،سبزی منڈی کی بنیاد جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فیض محمد سمانی نے اپنے دور میں کی جبکہ میں نے اسے اختتام پر پہنچا دیا سبزی منڈی کے لئے صوبائی وزیر نے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا ۔

تقریب سے رکن قومی اسمبلی و جمعیت علماء اسلام کے مرکز ی نائب امیر مولانا قمر الدین ،ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی ،مئیر میونسپل کارپوریشن خضدار عبدالرحیم کرد ،ڈائریکٹر جنرل زراعت و توسیع مسعود بلوچ ،ڈپٹی میئر خضدار مفتی عبدالقادر شاہوانی ،،سلطان احمد شاہوانی،محمد قاسم بنگلزئی ،عبدالواہاب غلامانی ،محمد نور چنال اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مقررین نے سبزی منڈی کے قیام اور انہیں مکمل کرنے پر صوبائی وزیر زراعت سردار اسلم بزنجو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فیض محمد جب یہاں سے منتخب رکن اسمبلی تھے انہوں نے سبزی منڈی کی بنیاد رکھ دی مگر بعد ازاں فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہ منصوبہ تشنہ تکمیل تھا صوبائی وزیر زراعت نے فنڈز جاری کر کے خضدار کے عوام ،تاجربرادری اور زمینداروں و بیوپاریوں کا دیرینہ مسلہ حل کر دیا ۔

اس موقع پرسردار علی محمد قلندرانی ،میر اشرف علی مینگل ،عید محمد ایڈووکیٹ ،حافظ حمید اللہ ،بشیر احمد جتک ،سید سمیع اللہ شاہ،جیند بلوچ ، اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر زراعت نے سردار اسلم بزنجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ سبزی منڈی کے قیام سے علاقے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے معاشی ترقی آئے گی باہر سے بیوپار یہاں خریداری کے لئے رخ کرئینگے زمینداروں کی فیصلیں ان کی تعین کردہ قیمتوں پر یہاں فروخت ہونگے ۔

قبل ازیں یہاں سبزی منڈی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی زمینداروں کو کراچی کے منڈیوں میں بلیک میل کر کے من مانی قیمت پر ان کے فصلوں کو خریدا جا تا تھا صوبائی وزیر نے کہا کہ بعض لوگ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کے لئے یہ پروپگنڈہ کر رہے ہیں کہ سبزی منڈی میں باہر کے لوگوں کو دکانیں الاٹ کی گئی ہیں مگر یہ حقیقت کے بر خلاف اور میں یہ کہتا ہوں کہ اگر یہاں باہر کے کسی شخص کو دکان الاٹ کی صورت نہیں ہوگی یہاں کے لوگ فوراً احتجاج شروع کریں ۔

انہوں نے کہا کہ خضدار کے لئے گیس کی منظوری ہو چکی ہے پلانٹ کے لئے سبزی منڈی کے سامنے زمین مختص کی گئی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد اس پر کام کا آغاز ہو گا صوبائی وزیر نے سبزی منڈی کے لئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ۔

تقریب سے رکن قومی اسمبلی و جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا قمر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبزی منڈی کے قیام سے خضدار میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ،روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ،علاقے کی ریل پیل میں اضافہ ہو گا۔

،جمعیت نے اس سبزی منڈی کی بنیاد رکھی اور سردار محمد اسلم بزنجو نے اس کو اختتام پر پہنچا دیا ،علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب کو متفق ہونا پڑے گا اتفاق ہی کے زریعے ہم علاقے میں خوشحالی لا سکتے ہیں ۔

مولانا قمر الدین کا کہنا تھا کہ وفاق بلوچستان کے ترقیاتی اسکیمات کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی گیس پلانٹ کی منظوری بہت پہلے ہو چکا ہے مگر جان بوجھ کے لیٹ کیا جا رہا تھا اب امید ہے کہ جلد گیس پلانٹ کے کا م کا افتتاح ہو گا اس سے قبل صوبائی وزیر سبزی منڈی کا باقائدہ افتتاح کیا اس موقع پر مولانا قمر الدین سمیت محکمہ ذراعت کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔