|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2017

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر نوجوان جان کی بازی ہار گیا، مختلف حادثات میں 14افراد زخمی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر موٹرسائیکل حادثہ کے نتیجے میں 10 سالہ نور اللہ اور 25 سالہ نادر خان جاں بحق ہوگئے جن لی لاشیں بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کی گئیں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کارروائی مقامی پولیس کررہی ہے ۔

کوئٹہ ہی میں حاجی غیبی روڈ پر پہاڑ سے گر کر ایک شخص جاں بحق شخص کی شناخت صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے ، آواران سے کراچی جانے والی منی تیز رفتار منی بس ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے اوتھل کے قریب کھیر گولائی کے مقام پر الٹ گئی جس میں تین خواتین اوربچوں سمیت 13افراد ذخمی ہوگئے ۔ 

اطلاع ملتے ہی نائب تحصیلدار اوتھل محمد یعقوب شیخ ایدھی ایمبولینس کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ذخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل لایا گیا ۔ ذخمیوں میں عابدہ زوجہ میدل ، ڈرئیور فدا حسین ، محمد شریف ، شعیب ، میر علی ، نسیم ولدمحمد جان ، جمیلہ زوجہ قادر بخش ، چار سالہ آمنہ دختر قادر بخش ، راج بی بی ، نسیمہ ، عزرہ، اللہ داد، ماہین دختر اللہ داد شامل ہیں ، ذخمیوں کو ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ اور لائف ٹرسٹ کے رضاکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ 

شدید ذخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ۔ یہاں پر امر غور طلب ہے کہ آر سی ڈی شاہرہ اور کوسٹل ہائی وے پر آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں ۔ لیکن بڑا حادثہ ہو یا چھوٹا ڈاکٹر ایک ہی ہوتا ہے جو ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پر ہوتا ہے جبکہ ذخمیوں میں خواتین بھی شامل ہوئی ہیں ۔

لیکن کبھی بھی لیڈی ڈاکٹر کو ایمر جنسی میں نہیں دیکھا گیا اسی طرح گزشتہ روز کے حادثہ میں بھی خواتین ذخمی ہو ئی تھی لیکن کوئی لیڈی ڈاکٹر نہیں تھی جبکہ موٹر وے پولیس کے اہلکار بھی اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے آدھے گھنٹے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچ کر ذخمیوں کے نام صحافیوں اور انتظامیہ سے پوچھ کر نوٹ کر کے چلے گئے اور ذخمیوں کے نام اپنے اعلیٰ حکام کو بھیج کر اپنی کارکردگی ظاہر کریں گے۔

ضلع چاغی یکی مچھ کے مقا م آ رسی ڈی شاہراہ پر سینڈ ک پر اجیکٹ کے لیے تیل لے جانے والے آ ئل ٹینکر کو حا دثہ ہو ا جس کے نتیجے میں کلینرز مو قع پر جبکہ ڈرائیو ر سمیت دوافراد زخمی ہو گئے لیو یز کو اطلا ع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیو ں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہا ں زخمیو ں کو طبی امداد دی جارہی ہے لیویز نے مزید تفتیش شروع کردی ہے