|

وقتِ اشاعت :   January 1 – 2018

کولمبس: لاطینی امریکی ملک کوسٹاریکا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوسٹاریکا کے صوبے گوانا کاستے میں امریکی شہریوں کو سیاحتی مقام لے جانے والا چھوٹا جہاز پنتا آئی لیتا نامی جزیرے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں دو مقامی پائلٹس کے علاوہ 10 امریکی شہری سوار تھے۔

کوسٹا ریکا سول ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ طیارہ امریکی شہریوں کو سیاحتی مقام لے کرجارہا تھا کہ اچانک آگ لگنے باعث گرکر تباہ ہوگیا، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔