|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2018

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر امداد دینے کا حوالہ دیا لیکن ٹرمپ ہمارے خرچ پرآڈٹ کراکر دنیا کو بتائیں کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر دینے کا حوالہ دیا لیکن ٹرمپ آڈٹ کراکر دنیا کو بتائیں کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے، ٹرمپ چاہیں تو آڈٹ کے لیے کسی بھی امریکی فرم کی خدمات حاصل کرلیں اورپاکستان کو دی گئی رقم کا ہمارے خرچ پر آڈٹ کرالیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی، امداد وصول کرنے کے باوجود بھی پاکستان نے امریکا کے ساتھ جھوٹ بولا ۔