|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2018

سبی:  انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری کے مقدمہ کی سماعت ،مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج محمد رفق لانگو نے کی، نوابزادہ گزین مری کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے وکیل کی عدالت سے استدعا، مقدمہ کی سماعت19جنوری تک ملتوی کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قتل ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گزین مری کی مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی سبی کی عدالت میں ہوا ۔

مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج محمد رفیق لانگو نے کی ،مقدمہ کی سماعت کے دورا ن ملزم نوابزادہ گزین خان مری کے وکیل پیش ہوئے اور معزز عدالت سے نوابزادہ گزین مری کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دینے کی استدعاکی ہے جس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد رفق لانگو نے استثنیٰ کی درخواست منظور کر تے ہوئے مقدمہ کی آئندہ سماعت19جنوری تک ملتوی کر دی ہے سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی پبلک پراسکیوٹر میر مراد بخش مری نے کی۔