|

وقتِ اشاعت :   January 6 – 2018

اسلام آباد : امریکہ کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی کے بعد پاکستان کا پہلا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔

فاقی حکومت کا پاکستان میں قانونی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کوواپسی کیلئے ایک ماہ کا الٹی میٹم دیدیا،خیبر پختونخواء اور بلوچستان حکومت نے افغان مہاجرین کی انخلاء کیلئے کمر کس لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معیشت پر بوجھ بننے والے بن بلائے مہمانوں کو ایک ماہ کے اندر ملک سے واپس بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں جلد وفاقی حکومت اقوام متحدہ اور یو این ایچ سی آر سے افغان مہاجرین کے انخلاء کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرے گی ،ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستان میں تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین مقیم ہیں جن پر سالانہ اربوں روپے صرف کئے جارہے ہیں ۔

افغان مہاجرین کی اکثریت نے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں غیر قانونی طور پر سکونیت اختیار کر رکھی ہے جس سے دونوں صوبے زیادہ متاثر ہیں ،افغان مہاجرین کی فوری بیدخلی کیلئے کے پی اور بلوچستان حکومت وفاقی حکومت کے اجازت نامے کے منتظر ہیں، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے سیکورٹی فورسز سے معاونت لے گی