|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2018

تہران: غیرملکی ذرائع ابلاغ کے  مطابق سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری مہنگائی کے خلاف مظاہرے اب حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہوچکے ہیں،  ان مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے متعدد واقعات میں 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ  سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدر محمود احمدی نژاد کو شیراز شہر سے گرفتار کیا گیا  اور ان پر جنوبی شہر بوشہر میں دیئے گئے بیان کے بعد عوام کو مظاہروں پر اکسانے کاالزام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی ایرانی عدلیہ کے سربراہ صادق آملی لاریجانی نے سابق صدر احمدی نژاد اور اُن کے معاونین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملک میں “نیا فتنہ” بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔