|

وقتِ اشاعت :   January 8 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 15 جنوری سے شروع ہو گی جس میں24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے انسداد پولیو سیل کے مطابق انسدادپولیو مہم صوبے کے تمام اضلاع میں چلائی جائیگی مہم میں 24لاکھ سے زائدبچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلائی جائیگی یہ رواں سال کی پہلی انسدادپولیو مہم ہوگی ۔

گز شتہ سال بلوچستان میں مجموعی طور پرانسدادپولیو کی 13مہم چلائی گئیں جبکہ دوسری جانب سال2017 میں بلوچستان میں پولیو کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے تھے سال نو کی پہلی پولیو مہم بلوچستان کے تمام اضلاع میں 15 جنوری سے شروع ہو گی جس میں تمام ٹیمیں اور متعلقہ ادارے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینگے۔