|

وقتِ اشاعت :   January 10 – 2018

اسلام آباد: چئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2018 انتخابات کے بعد بلوچستان میں جیالا وزیراعلی ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی بلوچستان کی تنظیم سے ملاقات میں کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں تخت رائیونڈ کے بجائے صوبے کے عوام سے وفادار حکومت کی ضرورت ہے ،ن لیگ نے بلوچستان کی سیاست اور عوام کو شدید نقصان پہنچایا ،عوام کی طرف سے نواز لیگ کے خلاف عدم اعتماد کی شروعات ہو چکی ہے ۔ ملاقات میں علی مدد جتک، اقبال شاھ، صابر بلوچ، اعجاز بلوچ، سربلند جوگیزئی و دیگر موجود تھے