|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے پانچ پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں ادا کردی گئیں۔ آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئیں۔ تفتیش کیلئے خصوصی ٹیئم تشکیل دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی رات کو کوئٹہ کے جی پی او چوک پر ہونے والے خودکش حملے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے پانچ اہلکاروں سمیت سات اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ شہید اہلکاروں کی نمازہ جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں آئی جی پولیس معظم جا ہ انصاری ،ایڈیشنل آئی جی منظور سرور چوہدری، ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ ، پولیپاک فوج ،ایف سی اور پولیس کے دیگر اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی بھی پیش کی گئی ۔

شہداء کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی گئیں جہاں ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئیں۔ دوسری جانب خودکش بم دھماکے کا مقدمہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کی مدعیت میں درج کیا گیا کرلیا۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ ،دھماکا خیز مواد ایکٹ ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات بھی شامل ہیں۔

واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ٹیم میں اسپیشل، کرائم برانچ، سی ٹی ڈی اورسی آئی اے کے نمائندے شامل ہوں گے۔دھماکے کے مقام سے ضروری شواہد جمع کرلئے گئے ہیں خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا کے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے ہیں، شواہد اور نمونے فرانزک سائنس لیبارٹری پنجاب بھجوائے جائیں گے۔