|

وقتِ اشاعت :   6 days پہلے

کوئٹہ: وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے ارکان صوبائی اسمبلی کو بلامعاوضہ پاسپورٹ کے اجراء کی منظوری دیدی ۔

سیکرٹری بلوچستان اسمبلی شمس الدین کے مطابق وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے معزز ارکان اسمبلی کو بلامعاوضہ پاسپورٹ کے اجراء کی منظوری دیدی ہے۔

جو ارکان اسمبلی پاسپورٹ بنانے کے خواہش مند ہیں وہ اسمبلی کی مدت کی تکمیل تک بلا معاوضہ پاسپورٹ کے لئے اپنے نام اور ضروری دستاویزات سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائیں تاکہ وزارت داخلہ سے پاسپورٹ کے لئے رجوع کیا جاسکے۔