|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2018

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ میر اسرار خان زہری نے کہاکہ بلوچستان کی سیاست میں ذاتی مفادات کا حملہ ہو چکا ہے ۔

نظریاتی سیاست دم توڑنے لگی ہے سینٹ کے انتخابات کے لیے فی ووٹ پانچ کروڑ کی بولی لگ چکی ہے 21ووٹ ضرورت ہیں ضمیر فروش ووٹ فروخت کرنے میدان میں آچکے ہیں ۔

البتہ ماضی میں چند ایک ایم پی اے نے کروڑوں کو لات مار کر سیاسی نظریہ کے تحت ووٹ کیے بلوچستان اسمبلی توڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا سینٹ کے الیکشن قریب ہیں کون بیوف مشورہ دے گا ۔

اسمبلی توڑ دو ان خیالات کا اظہار کا نجی ٹی وی کو انڑویودیتے ہوئے میر اسرار خان زہری نے کہا کہ ملاں بچے کے کان میں اذان دینے سے لیکر جنازہ تک پڑھانے تک ساتھ ہوتا ہے نیشنل پارٹی والے چور ہیں جہنوں نے2013 کے عام انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا چوروں سے اتحاد نہیں مقابلہ کیا جاتا ہے ۔

البتہ بی این پی سے زیادہ قربت ہے اتحاد ممکن ہے اور کہاکہ بلوچستان کی عوام بددیانتی کی سیاست کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تعلیم صحت آمدورفت کی سہولیات چاہتے ہیں ۔