|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2018

کوئٹہ :  میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کرپشن اور سرکاری اراضی پر قبضوں سے متعلق 2001ء سے لیکر 2017ء تک تمام ریکارڈ نیب نے قبضے میں لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق نیب بلوچستان نے میٹروپولیٹن کارپوریشن میں 2001ء سے لیکر 2017ء تک کرپشن ‘غیرقانونی بھرتیوں اور سرکاری اراضی پر قبضوں سے متعلق تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ ڈسٹرکٹ ناظمین اور سابقہ میئر سمیت تمام سرکاری افسران و یونین کونسل ناظمین نے 16 سال کے دوران بڑے پیمانے پر کرپشن اور لوٹ مار کی ہے۔

نیب نے تمام ریکارڈ اپنے ساتھ لیکر سابقہ ناظمین و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور یونین کونسل ناظمین میں کھلبلی مچ گئی قومی احتساب بیورو نے کچھ دن قبل بھی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں کرپشن اور سرکاری اراضی کو کوڑیوں کے دام لیزپر دینے سے متعلق نوٹس لیا تھا ۔